ایران، اسرائیل جنگ :ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

0

ایران، اسرائیل جنگ :ملک میں ایل پی جی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

لاہور(نیوز ڈیسک) ایران، اسرائیل جنگ سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی)کاسنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔اس خدشے کا اظہار چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نےکیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نےکہا ہےکہ حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیےخصوصی بندوبست کرے۔ ایل پی جی کی سٹوریج میں اضافہ نہ کیا گیا تو قلت سے قیمت بڑھنےکا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ایران اور اسرائیل میں جنگ کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی ہےجس سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.