نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور ٹک ٹاکر قتل
پولیس نے لاش قبضےمیں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی
گجرات (نیوز ڈیسک)گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےتعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
جبکہ پولیس نے لاش قبضےمیں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔
خیال رہے اس سے قبل اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر ثنایوسف کو انکے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔