سی ڈی اے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مارکیٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرے : ناصر منصور قریشی

0

سی ڈی اے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مارکیٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرے : ناصر منصور قریشی

اسلام باد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کے چیئرمین چوہدری محمد علی رندھاوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وافر فنڈز مختص کریں اور اسلام آباد کی کمرشل مارکیٹوں میں فوری ترقیاتی کام شروع کریں۔
کمرشل مراکز کی ابتر حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا ھے کہ طویل عرصے سے ان مراکز میں کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کئی اہم مسائل کی نشاندہی کی، جن میں غیر فعال اسٹریٹ لائٹس، ٹوٹے پھوٹے فٹ پاتھ، پینے کے صاف پانی کی کمی، عوامی بیت الخلا کی کمی، سیوریج کی بند لائنیں، اور ناقص صفائی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات وفاقی دارالحکومت کے امیج کی عکاسی نہیں کرتے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔
پیر کو یہاں چیمبر ہاس میں تاجروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صدر قریشی نے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے آئی سی سی آئی کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیمبر رکاوٹوں کو دور کرنے، کاروبار دوست پالیسیوں کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی آئی اسلام آباد کو کاروبار میں آسانی کے لیے ایک ماڈل سٹی اور مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم مقام بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتکار اور تاجر سی ڈی اے کو مختلف ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور اس کے ریونیو میں نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں، اس لیے یہ شہری ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مارکیٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرے۔
صدر قریشی نے یاد دلایا کہ تاجر برادری نے مارکیٹوں سے تجاوزات ہٹانے میں سی ڈی اے کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور اب یہ شہری ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ طویل عرصے سے التوا میں پڑے ترقیاتی کاموں کو شروع کرکے بازاروں کو ایک باعزت اور فعال حالت میں بحال کر ے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.