سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لیےسپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھل گئے، رانا ثنا اللہ

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں، اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لیے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے خطاب میں کہا:

"ملک میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ بچوں کو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ ایک صحت مند اور مثبت معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔”

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کو تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی سرگرمیوں میں بھی آگے بڑھ سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ:

"سرکاری اسکولوں کے طلباء میں 25 ہزار ٹریک سوٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن میں جاگرز اور کھیلوں کے آلات بھی شامل ہیں۔ ہر طالب علم کو اپنی پسند کے کھیل میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ ان کے لیے ماہر کوچز بھی فراہم کرے گا۔”

تقریب کے اختتام پر 25 ہزار اسپورٹس کٹس سرکاری اسکولوں کے طلباء میں تقسیم کی گئیں، جسے شرکاء نے حکومت کا نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.