پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت، دونوں ممالک نے سفیروں کی باقاعدہ تعیناتی کا اعلان کر دیا

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے کابل میں ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کو باضابطہ طور پر سفیر کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد افغان طالبان حکومت نے بھی اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام اور تعاون کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ افغان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ترقی دوطرفہ سفارتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔

پاکستان کی جانب سے کابل میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ مہینوں میں ہونے والے سفارتی روابط اور مشاورت کا نتیجہ ہے۔ یہ اقدام نہ صرف افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی اسلام آباد کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے بلکہ تجارتی، سکیورٹی اور مہاجرین جیسے اہم امور پر براہ راست بات چیت کی راہیں بھی کھولے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ تعیناتیاں ان خدشات کو بھی کم کریں گی جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری کی صورت میں سامنے آئے تھے۔ اب پہلی بار پاکستان نے افغانستان میں باقاعدہ سفیر تعینات کیا ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق پاکستان سے قبل چین، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان بھی طالبان حکومت کے نمائندوں کو سفارتی سطح پر تسلیم کر چکے ہیں، جبکہ روس نے بھی ایسا ہی قدم اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

اس پیشرفت کے تناظر میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے جلد پاکستان کے دورے کا امکان ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جو خطے میں استحکام کے لیے سہ فریقی سفارتکاری کے تحت متحرک رہا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ دوطرفہ سفیر تعیناتی نہ صرف ایک اہم سفارتی پیشرفت ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن، اقتصادی تعاون اور مہاجرین کے مسائل کے حل کی جانب بھی ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.