تحریک انصاف کے رہنماء نعیم حیدر پنجوتھا کا عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبروں پر اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء نعیم حیدر پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل، ڈھیل نہیں ہورہی، 3 سال پہلے بانی پی ٹی آئی کو آفر کی گئی تھی۔
نعیم حیدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا تھا 3 سال چپ رہیں سب ٹھیک کردیا جائے گا، جس پر بانی پی ٹی آئی کاجواب تھا3سال کیا 3منٹ چپ نہیں رہوں گا، بانی نےدوٹوک جواب دےدیا کسی صورت نہیں جھکوں گا۔انھوں نے واضح کیا کہ بانی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، عمران خان نے 3نکات بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات پرمذاکرات کی حامی بھری ہے۔
9 مئی کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بغیرثبوت،حتمی دلائل دیے بغیرہمارے ایم این اے کو سزا دی گئی، ہمارے 52 ارکان اسمبلی کیخلاف کیسزہیں انکوسزا دینےکی سازش ہورہی ہے۔انھوں نے عید سے پہلے عمران خان کی رہائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کی باتیں جھوٹ ہیں۔