فضائیہ کے ہاتھوں ذلت اٹھانےکے بعدبھارت کا اگلے حملے میں اپنی بحریہ کو آگے کرنے کا اعلان

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

 

پاک فضائی کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی رسوائی کے بعد بھارت نے اپنی بحریہ پر آگے لانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو خفت بھری دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی مبینہ ”حملے“ کی صورت میں بھارت اپنی بحریہ کی مکمل طاقت استعمال کرے گا۔ لیکن پاکستانی افواج نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وطن کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو ”فیصلہ کن اور ہمہ گیر“ ردعمل دیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل پر موجود بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’اگر پاکستان کسی بھی قسم کی شرارت یا غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے تو اُسے بھارتی بحریہ کی آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

یہ وہی آئی این ایس وکرانت ہے جسے پاک بحریہ نے واپس بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔ اور وہی بھارتی بحریہ ہے جس کی ہمت تک نہ ہوئی ہے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک راکٹ بھی فائر کرسکے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، کمزور نہیں۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے روئٹرز کو 12 مئی کا بیان یاد دلاتے ہوئے کہا، ’پاکستان کی خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے یا سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.