لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری اطلاعات اسرار احمد کی گرفتاری کے بعد ایف آئی آر منظر عام پر آگئی

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

ڈڈیال آزاد کشمیر: لبریشن فرنٹ ڈڈیال کے سیکرٹری اطلاعات اسرار احمد کی گرفتاری کے بعد ایف آئی آر منظر عام پر آئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ڈڈیال پولیس نے ملکی سلامتی، حکومت پاکستان، پاک آرمی، اور دوقومی نظریہ کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹیں اپ لوڈ کرنے کے الزام میں اسرار احمد ولد محمد ریاست ساکنہ موہڑہ کنیال کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم اسرار کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق، ملزم اس وقت میرپور پولیس کسٹڈی میں ہے اور اسے آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب لبریشن فرنٹ نے اسرار احمد کی رہائی کے لیے پلاک پل پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر رکھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.