گیس چوری کیخلاف کریک ڈائون جاری
لاہور(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید124 گیس کنکشن منقطع کردیے، 349انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ74لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15کنکشن منقطع کیے،3انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 5لاکھ60ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا 133انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور 1لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے گئے ۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 37کنکشن منقطع اور 41انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 53لاکھ سے زائد کےجرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 136انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 2لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے.
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 36کنکشن منقطع کیے اور 6لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے مزید 1FIRبھی درج کی گئی۔مردان میں کاروائی کے دوران ٹیم نے 30 انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج کیے گئے اور 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے ،6انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے اور50ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔سرگودھا میں ٹیم نے کاروائی کے دوران کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔
مزید پڑھیں: گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری