معرکہ حق میں تاریخی فتح پر اسلام آباد میں یومِ تشکر کی مرکزی تقریب جاری

0

معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں تقریبات شروع ہو گئیں، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف اور دیگر وزرا شریک ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس بھی شریک ہیں۔

تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہیں۔

خصوصی تقریب میں کابینہ کے ارکان، غیر ملکای سفارت کار بھی شریک ہیں۔ یومِ تشکر کی تقریب میں شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یوم تشکرکی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا۔ شاہینوں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے عزم اور ولولے کو سلام پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.