image 1

آپریشن سالار شروع، بھارت کی چار بڑی ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں

0

پاکستانی ہیکرز نے آپریشن سالار شروع کرتے ہوئے بھارت کی چار بڑی ویب سائتس ہیک کرلیں۔

پاکستانی ہیکرز گروپ کی جانب سے ’آپریشن سالار‘ اینٹی انڈیا سائبر مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے بعد بھارت کی 4 اہم ویب سائٹس کو ہیک کرکے ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ کوئی خود مختاری کو چیلنج کرے گا تو خاموش نہیں بیتھیں گے۔سوشل میڈیا پر ’آپریشن سالار‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو پاکستان پر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں 26 پاکستانی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

پاک فوج نے وطن عزیز کے دفاع میں فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جدید ترین رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے اور کئی بھارتی فوج کی چیک پوسٹس تباہ کر دی تھیں۔تاہم مودی کے جنگی جنون میں کمی نہ آئی اور اس کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے روز اسرائیلی ساختہ ڈرون بھیجے گئے جو پاکستانی فورسز نے کامیابی سے مار گرا کر بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.