پاک بھارت کشیدگی: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

0

 پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پنجاب میں آ تعلیمی ادارے کو 3 دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے ملکی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کو 11 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے اب 12 مئی کو کھلیں گے، سرکاری، نجی تعلیمی ادارے چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل نے پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے، پاکستان بارکونسل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی، بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.