بھارتی سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن کی تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری
بھارتی سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن کی تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ پاکستانی حکام کو نشانہ بنانے والی ایک حالیہ فشنگ مہم دیکھی گئی ہے، یہ سائبر حملہ مبینہ طور پر انڈین تھریٹ ایکٹرسائیڈ ونڈر سے منسلک ہے، یہ تھریٹ ایکٹر پاکستان میں پچھلے کچھ سال سے سرگرم ہے، اس سائبر حملے کیلئے فشنگ ای میلز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ایڈوائزری کا کہناتھا کہ سائبرحملوں میں پاکستانی حکام کو نشانہ بنایا جاتا ہے، سائبرحملوں میں حساس اداروں کے سائبر سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کا نام استعمال کیا جاتا ہے، مختلف اداروں کے ملازمین کو فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں کا شکار ہونے کیخلاف تربیت دی جائے، فشنگ ای میلزکا پتہ لگانے اور بلاک کرنے کیلئے ای میل فلٹرنگ سلوشنز،مالویئر اور اسپین چیک لگایا جائے۔