محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر استور
استور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت محکمہ صحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی پراگراس معلوم کرنے کے حوالے سے ہیلتھ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس, ایگزیٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ شبیر عالم,ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ,میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نواب خان اور ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ پانی وبجلی انجینئر زاہداللہ شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ محکمہ صحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورت حال معلوم کرنے کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ محکمہ صحت جس کا انسانی زندگی سے براہ راست تعلق ہے کے ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار اور میعار کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جاسکے. انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو اولین فرصت میں مکمل کرائیں تاکہ لوگوں قریب ترین طبی مراکز میں طبی سہولیات میسئر آسکے اور ان کو سفر کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آنا نہ پڑے. انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جاۓ گی بلکہ ان منصوبوں کی براہ راست نگرانی بھی کی جاۓ گی تاکہ ان منصوبوں میں کام کی رفتار تیز ہو اور میعار بھی اطمنان بخش ہو. اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کی ایک ایک کرکے پراگراس کا جائزہ لیا گیا اور محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایت کی گئی کہ ان ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جاۓ. اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صلاح الدین, میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نواب خان اور ایگزیکٹیو انجینئر شبیر عالم نے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور اب تک کی پراگریس پر تفصیلی روشنی ڈالی. ڈپٹی کمشنر استور نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں میں کام کی رفتار اور میعار کو یقینی بناتے ہوۓ جلد تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام مستفید ہوسکے۔

مزید پڑھیں: گندم سبسڈی کا معاملہ، سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان