پاکستان

گلوبل کلائمیٹ فنائنس مارکیٹ کے لیے اپنے وسائل کو موبلائز کرنا ہوگا، احمد عرفان اسلم

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام پری کوپ 28 تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(مدثر چوہدری )نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھانا ہوگا اورہمیں گلوبل کلائمیٹ فنائنس مارکیٹ کے لیے اپنے وسائل کو موبلائز کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام پری کوپ 28 تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم، متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان نے کوپ 28 سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔ویب سائٹ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ نے تیار کی ہے۔ویب سائٹ پر کوپ 28 کے ایونٹس کو لائیو اسٹریم کیا جائیگا۔ویب سائٹ پر کوپ 28 کی روزانہ کی اپ ڈیٹس شیئر کی جائیں گیاین ڈی آر ایم ایف نے کوپ 28 پر نیوز لیٹر کا بھی اجراء کردیا۔

نگران وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہےآج کا ایونٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کوپ 28 میں انرجی ٹرانزیشن پر زور دے گا۔انرجی ٹرانزیشن میں تعاون کو بڑھانے کیلئے بات چیت کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے۔13سے 16 اگست تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھانا ہوگا ہمیں گلوبل کلائمیٹ فنائنس مارکیٹ کے لیے اپنے وسائل کو موبلائز کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button