پاکستان

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی گلزار ہجری کراچی میں کمرشل پراپرٹیز کی کامیاب نیلامی، 600 ملین روپے سے زائد کی آمدنی

کراچی: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کی جانب سے کراچی کے گلزار ہجری میں کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کی گئی، جس میں 600 ملین روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ نیلامی 23 دسمبر 2024 کو پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم، آئی سی سی بی ایس، گیٹ نمبر 04، کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

نیلامی کے دوران تقریباً 40 کمرشل پراپرٹیز پیش کی گئیں، جن میں سے 21 پراپرٹیز کامیابی سے فروخت ہوئیں۔ ان میں 21 کمرشل دکانیں اور 18 کمرشل پلاٹ شامل تھے، جو سیکٹر 24-B، اسکیم 33، گلزار ہجری کراچی میں واقع ہیں۔ اس کامیاب نیلامی نے FGEHA کے لیے ایک نیا سنگ میل طے کیا اور ادارے کی تاریخ میں یہ ایک نمایاں کامیابی رہی۔

نیلامی کی تقریب میں آکشن کمیٹی کے چیئرمین نے سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ادارے اور ملک کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ چیئرمین نے کہا کہ اس طرح کی شفاف نیلامیاں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرتی ہیں اور معاشی استحکام کے لیے اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک اعتماد کا مظہر ہے اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے FGEHA کے ساتھ کام کرنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

چیئرمین نے اعلان کیا کہ اس نیلامی کے کامیاب انعقاد کے بعد، آج پٹرول پمپ اور 19 دیگر کمرشل املاک کی نیلامی بھی کی جائے گی، جس سے مزید سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اس کامیاب نیلامی نے نہ صرف FGEHA کی ساکھ کو مضبوط کیا بلکہ کراچی کے کاروباری ماحول کو مزید مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button