پاکستانتازہ ترین

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جسٹس منصور علی شاہ کے خط کی حمایت

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کی حمایت کردی۔اس حوالے سے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن رولز بننے تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن جسٹس منصور علی شاہ کے خط کی حمایت کرتی ہے، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کی منتظر ہیں۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا ہے کہ ان درخواستوں کو فوراً کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، ججز تقرری کو جوڈیشل کمیشن رولز بننے تک ملتوی کیا جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کا آج جمعے کو ہونے والا اجلاس مؤخر کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button