
اسلام آباد: سرینگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں کے گاڑی تلے کچلے جانے کے واقعے پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے بیانات سامنے آگئے۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دھرنے والے مقام سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی جو رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مار کر آگے نکل گئی۔
اہلکاروں نے بتایا کہ جس گاڑی نے جوانوں کو نشانہ بنایا اس کی لائٹس بھی بند تھیں۔
واقعے میں رینجرز کے تین جوان شہید اور تین زخمی ہوئے جبکہ اسلام آباد پولیس کے بھی تین اہلکار زخمی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی، سی سی ٹی وی اور رینجرز اہلکاروں کے بیانات آنے کے بعد جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والے عناصر بے نقاب ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔