
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان سے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اہم مشاورت کی۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اسپیکر سردار ایاز صادق بھی مشاورت میں شامل تھے۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے عمائدین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ 27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی۔
27 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا ۔