لاہور: پنجاب حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم 2024 کے تحت رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اب وہ خاندان بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ اس سہولت کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے اور آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔
– پہلے یہ سہولت صرف ان خاندانوں کو فراہم کی جا رہی تھی جو ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے تھے۔- اب تک 94,575 صارفین اس پیشکش سے مستفید ہو چکے ہیں۔
رجسٹریشن کے لیے آپ کو اپنے شناختی کارڈ کی معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔
رجسٹریشن کا طریقہ:
1. اپنا پورا نام لکھیں۔
2. ماہانہ بجلی کے استعمال کی مقدار منتخب کریں۔
3. اپنے شناختی کارڈ کے آخری چار ہندسے درج کریں۔
4. فارم کو اچھی طرح سے پر کریں اور ‘اگلا پر کلک کریں۔
یہ اقدام وزیر اعلیٰ کے روشن گھروں کے پروگرام کا حصہ ہے، جو بجلی کے بلوں میں کمی اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے ایک انقلابی پروگرام ہے۔
اگر آپ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر 8171 پر رجسٹریشن کریں!