یوگنڈا کے اعلیٰ سطحی وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ نادرا انتظامی امور اور ٹیکنالوجی اور جدید سہولیات پر بریفنگ

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یوگنڈا کے اعلیٰ سطحی وفد نے محترمہ لوسی ناکیوبے مبونئے، ہیڈ پبلک سیکرٹری و سیکرٹری کابینہ کی قیادت میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ نادرا کے سینئر عہدیداروں نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں نادرا کی قومی شناختی نظام کے انتظامی امور اور ٹیکنالوجی کے میدان میں متعارف کرائی گئی جدید سہولیات پر بریفنگ دی۔

وفد نے نادرا کے وضع کردہ نظاموں کی تعریف کی، جن کے ذریعے آبادی کے اعتبار سے دنیا کے تیسرے بڑے طبقے کو شناختی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ معزز مہمانوں نے نادرا کی تیار کردہ مختلف مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جو شہریوں کی رجسٹریشن کی خدمات کو بہتر بنانے، گڈ گورننس کو فروغ دینے اور سماجی تحفظ کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

اس موقع پر، یوگنڈا حکام اور نادرا کے درمیان اشتراک عمل کو بڑھانے اور باہمی سودمند پارٹنرشپ کو مستحکم کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی یہ کوششیں ترقی اور جدیدیت کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.