Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد میں تعینات فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر تمام اختیارات استعمال کرنے کی اجازت،نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کے اختیارات کا مراسلہ جاری کردیا جس کے تحت صورتحال کشیدہ ہونے پرکارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے، فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتاری کے اختیارات دیے گئے ہیں۔مراسلے کے مطابق مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کرے گا۔ مراسلے کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف گرفتاری کے بھی اختیارات ہوں گے، مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج، آنسوگیس کی بھی اجازت ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

نوٹیفکیشن کے مطابق طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا، شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کریں گے، پولیس کی عدم موجودگی میں جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کرسکتے ہیں۔اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران فوجی دستے ’ہوسٹائل‘ عناصر جن میں ’پرتشدد ہجوم‘ اور ’شرپسند افراد‘ شامل ہیں، کے خلاف کاروائی کریں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہایسے ہجوم کو پہلے وارننگ جاری کی جائے۔’وارننگ شاٹس‘ یعنی ہوائی فائرنگ کی جائے۔ہجوم کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا جائے۔فورس کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔

تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’کوئی رُول، قانون کسی فرد کو اپنے دفاع یا اس عمارت یا اینٹیٹی کی حفاظت جو اس کو سونپی گئی ہے، کے راستے میں نہیں آ سکتا۔‘قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی عدم موجودگی میں فوج کے پاس کسی بھی شخص کو حراست میں لینے کا اختیار بھی ہوگا جو کسی جرم کا مرتکب ہو یا ایسا کرنے کی دھمکی دے۔

پی ٹی آئی کے قافلے سے پولیس پر آنسو گیس شیل فائر ہوئے، 120 افغانی پکڑے گئے،وفاقی وزیرِ داخلہ

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.