اسلام آبادہائیکورٹ نے جھوٹی ویڈیو وائرل کرنے کے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی

0

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شکرگڑھ سے ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 55، محمود سنگراں کے بھائی اور معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد یونس کی جھوٹی ویڈیو وائرل کرنے والے تین ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اس فیصلے کے فوراً بعد ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

جمعرات کو عدالت کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں مدعی مقدمہ کے وکیل وسیم بہادر نے دلائل دیے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو شائع کر کے مدعی اور اس کے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں، جبکہ پہلے سے گرفتار ملزم ذیشان رضا نے ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے چوہدری محمد یونس کے ساتھ منسوب کیا۔

وسیم بہادر نے مزید کہا کہ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں ماتحت عدالت نے پہلے ہی مسترد کر دی تھیں، اور یہ کہ ان کی گرفتاری کے لیے ان کے موبائل فون برآمد کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ایف آئی اے نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے فیک ویڈیو کے حوالے سے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی، جبکہ مرکزی ملزم زیشان رضا انصاری پہلے ہی پولیس حراست میں ہے۔

سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.