پاکستانتازہ ترین

عدالت نےبشریٰ بی بی کی گرفتاری روکنے کی درخواست پر اعتراض لگا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراض لگادیا۔بشریٰ بی بی نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست دائر کی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر کسی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کریں گے۔درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری روکنے کا ریلیف کیسے مانگا جاسکتا ہے؟بشریٰ بی بی کی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاسمین راشد و دیگر کیخلاف 9مئی مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button