ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ،اعدادوشمار جاری

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں حالیہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق، مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کی کمی آئی ہے۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 53 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حالیہ ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6.50 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ دال چنا کی فی کلو قیمت 3 روپے اور فی درجن انڈے 2.10 روپے مہنگے ہوئے۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں بھی 3.59 روپے کا اضافہ ہوا۔چاول، دودھ، دہی، مٹن، اور بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ حکومتی اور متعلقہ ادارے مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.