پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی رہنما کا وفاقی حکومت پر سندھ کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام

میرپور ماتھیلو (تنویر احمد سومرو)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے اطلاعات سیکرٹری رفیق احمد منگی نے پریس کلب میرپور ماتھیلو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے اور اب وہ ارسا ایکٹ میں ممکنہ رد و بدل کرکے سندھ کے پانی اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، جو کسی صورت منظور نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی وفاقی حکومت نے سندھ کا پانی بند کیا تھا، جس کے خلاف شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کمون شہید سندھ پنجاب بارڈر پر دہرنا دیا تھا۔ اگر وفاقی حکومت نے سندھ کے ساتھ زیادتیاں بند نہ کیں تو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک تاریخی دہرنا دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں دیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاص طور پر سی پیک منصوبہ جو سکھر سے حیدرآباد تک مکمل نہیں کیا جا رہا۔ اس کے علاوہ، سندھ کی قومی شاہراہیں تباہ حال ہیں، جس کی وجہ سے روزانہ حادثات پیش آتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے پانی پر پنجاب کا قبضہ بڑھ رہا ہے اور سندھ سے نکلنے والے قدرتی ذخائر کا حق بھی عوام کو نہیں دیا جا رہا۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے عوام کی زندگی مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سولر انرجی سسٹم کا پروگرام مرتب کیا ہے، جو سندھ کی عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پیپلز پارٹی کا عزم عوام کی خدمت کرنا ہے۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے بیواؤں اور یتیم بچیوں میں امداد اور جہیز کا سامان تقسیم

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button