پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 8،9 وعدہ معاف گواہ” سامنے آ گئے ہیں، ن لیگی رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ "کیا ایم این ایز ٹوئٹر پر گرفتار ہوتے ہیں؟” انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین نے "سر شرم سے جھکا دیے ہیں” اور یہ کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف "آٹھ نو وعدہ معاف گواہ” سامنے آ گئے ہیں، جو انکشاف کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کن کن افسران نے مل کر سازش کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین "افغانستان اور بھارت سے محبت کرتے ہیں” اور تجویز دی کہ انہیں اسرائیل کے ویزے جاری کروا کر وہاں بھیجا جائے۔ عباسی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے شدید احتجاج کیا، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ماحول کو خوشگوار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی اراکین کی نعرے بازی پر حنیف عباسی نے چیلنج کیا کہ اگر اراکین ایوان کی کارروائی نہیں چلانا چاہتے تو انہیں صاف بتا دینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button