
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محسن رضا گیلانی نے پرنٹ میڈیا نمائندگان کو ایک تفصیلی بریفننگ دی، جس میں منصوبے کے اہم اغراض و مقاصد، پیشرفت، آئیسکو/ صارفین اور قومی گرڈ کے لئے طویل مدتی فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔
بریفننگ کے دوران پی ڈی اے ایم آئی کا کہنا تھا کے بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے بلنگ اور ادائیگی کے نظام میں بہتری کی جانب بجلی چوری پر قابو پانے بلوں کی وصولی میں بہتری لانے کے لئے صارفین کو معیاری سروسز کی فراہمی اور بجلی کی طلب و رسد کا تعین کرنے کے لئے دور حاضر کے تقاضوں سے ھم آہنگ جدید ٹیکنالوجی ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر اے ایم آئی محسن رضا گیلانی نے بتایا کے آئیسکو کے دو آپریشن سرکلز راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ میں پرانے بجلی میٹروں کی جگہ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز نصب کئے جا چکے ہیں۔
میڈیا نمائندگان کے سوالات کا جواب دیتے ھوئے محسن رضا گیلانی نے کہا کے یقینی طور پر یہ پراجیکٹ پاکستان کے پاور سیکٹر میں بہترین کسٹمر سروسز اور اصلاحات کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے