اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ریجنل صدر عامرمغل، شعیب شاہین اور نعیم پنجوتھہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تجویز کردہ گراؤنڈ برائے 8ستمبر جلسہ کا دورہ کیا ،اورجلسے کے انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی ۔
تجویز کردہ گراؤنڈ مین جی ٹی رو ڈ ( پشاور روڈ ) سنگجانی چوک پر واقع ہے،جلسہ کا گراؤنڈ AWT موٹروے انٹر چینج سے اڑھائی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
اس موقع پرریجنل صدر عامرمغل نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے،پاکستان کی عوام عمران خان کی رہائی، مہنگائی کی ذمہ دار ناجائز حکومت سے چھٹکارے اور عدلیہ کی آزادی کیلئے نکلے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کا شکار غریب عوام اس ناجائز حکومت کے ہاتھوں اجتماعی خود کشیوں پر مجبور ہے۔پاکستانی عوام عمران خان کی رہائ کیلئے اپنی جان پر بھی کھیل سکتی ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام 8 ستمبر کو نئی تاریخ رقم کریں گے۔اور کہا کہ عوام خوف کے بت توڑ چکی ہے ناجائز حکومت 8ستمبر عوامی سیلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے ورنہ سیلاب میں بہ جائے گی ۔