پاکستانتازہ ترین

حکومت کا عوام کو ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لٹر کمی کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button