sui northern 1

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

sui northern 2

ایک رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی

سرمایہ کاری کی شرح ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 13.1 فیصد تک گر گئی۔رپورٹ کے مطابق حکومت فی الحال پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس کی موجودہ شرحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر سے 2.30 ڈالرتک کمی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.