شدید بارشوں کے باعث وکلا پیش نہیں ہو سکتے، کراچی بار کا ججز کو خط

0

کراچی(نیوزڈیسک)شہر میں رات گئے سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ججز کو خط لکھ دیا ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر میں تیزبارش کے باعث مختلف علاقوں سے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیں:سندھ کی ساحلی پٹی میں ٹروپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ

کراچی بار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وکلا کی غیرموجودگی کے باعث کوئی سخت فیصلہ نہ دیا جائے جبکہ ایسوسی ایشن نے ضلعی ججز سے ماتحت عدالتوں کو بھی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

Leave A Reply

Your email address will not be published.