
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہاہے کہ چیف جسٹس کی توسیع کے حوالے سے تجویز زیر غور نہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ نیا ترمیمی بل نہیں نہیں لایا جا سکتا اور نہ ہی جوائنٹ سیشن میں کوئی ترمیم ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کوتوسیع دینے کی خبردرست نہیں،اعظم نذیر تارڑ
انھوں نے کہا کہ حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجود ہیں ، چیف جسٹس کی توسیع کےحوالے سےتجویز زیر غور نہیں ہے۔