کراچی (نیوزڈیسک)سندھ بھر میں بارشوں کی صورتِ حال کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر دے دیا گیا۔
اس حوالے سے محکمۂ تعلیم سندھ نے ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ہے اور کہا کہ بارشوں میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو ہوگا۔
مزیدپڑھیں:بینظیر بھٹو کی آج 16 ویں برسی منائی جا رہی ہے، سندھ بھر میں عام تعطیل
محکمۂ تعلیم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محکمۂ تعلیم سے مشاورت کے بعد اپنے ضلع میں چھٹی کرنے کا مجاز ہو گا۔
واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کا مرکز سندھ میں داخل ہو چکا ہے۔