پاکستان
اسلام آباد ٹریفک پولیس کاایچ آئی ڈی لائٹس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس ایچ آئی ڈی لائٹس کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال کرنے والی گاڑی مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
ایچ آئی ڈی لائٹ والی گاڑیاں رات کو حادثات کا سبب بنتی ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس اوور ویٹ گاڑیوں کے خلاف بھرپور انفورسمنٹ کی جا رہی ہے۔
اوور ویٹ گاڑیوں کو جرمانے کیساتھ ،ایف آئی آر اور ایسی گاڑیوں کو ہائی وے سے روڈ آف بھی کروایا جا رہا ہے۔