پاکستانتازہ ترینصحت

محفوظ اور معیاری ادویات فراہمی کیلئے وزارت صحت کا اہم قدم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے وزارت صحت نے ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کو مضبوط بنانے کیلئے 330 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

منصوبے کو دو سال میں سینئر ڈرگ انسپکٹر اور محکمہ صحت اسلام آباد کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت  ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق منصوبے کا مقصد اسلام آباد  میں فروخت ہونے والی ادویات کا معیار یقینی بنانا ہے۔

مزیدپڑھیں:ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلی ادویات کی چند سیکنڈز میں موقع پر شناخت ہو سکے گی۔ میڈیکل اسٹورز کے ذریعے فروخت کی جانے والی ادویات کا معیار بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔ سرکاری اسپتالوں کے ذریعے فراہم کی جا نے والی  ادویات کی کوالٹی کو بھی چیک کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق اس پراجیکٹ کے ذریعے ڈرگ انسپکٹرز کی تعداد 3 سے بڑھا کر 6 کر دی جائے گی۔ فارماکو ویجیلنس سنٹر اسلام آباد کے قیام کے ساتھ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button