کچے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی حملے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

0

رحیم یار خان(نیوزڈیسک)رحیم یارخان کے کچے میں  ڈاکوؤں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی حملے سے چند منٹ قبل کی ویڈیو منظر عام آگئی۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار شہید ہونے سے متعلق ہی گفتگو کر رہے ہیں جس دوران ایک پولیس اہلکار ساتھی اہلکار ابرار کو مذاق میں کہہ رہا ہےکہ رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے (آج لگتا ہے شہید ہوجائیں گے)۔

مزیدپڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

پولیس اہلکار آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں جہاں ہم رات میں موجود ہیں یہاں دن کو بھی کوئی نہیں آتا۔

ویڈیو میں نظر آنے والا کانسٹیبل ابرار گزشتہ رات شدید زخمی ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کےکچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.