پاکستانتازہ ترین

دہشتگردی کا شکار والدین کے بچوں کومفت تعلیم دینے کا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک) پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے  دہشتگردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے نجی اسکولوں کو مراسلہ لکھا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم

رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کےلیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی جو فیصلہ کرے گی کون سے بچے مفت تعلیم کے مستحق ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائےگا اور 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button