پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو مسئلہ نہ ہوتا،امین الحق
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی سست روی سے پہلے آگاہ کر دیتا تو یہ مسئلہ نہ ہوتا۔
امین الحق نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ہم نے متعلقہ لوگوں کو بلایا تھا۔
مزیدپڑھیں:حکومتی سستی کی وجہ سے تقریبا پچیس سے تیس ہزار افراد کا روزگار خطرے میں پڑھ چکا ہے،تاجربرادری
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبل کا فالٹ ہے اور امید ہے 27 اگست کے بعد انٹرنیٹ میں بہتری آئے گی۔