محسن نقوی سے اویس نورانی کی ملاقات

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ ملک کی مجموعی صورتحال اور بین المسالک اتحاد و اتفاق پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات

محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے، پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، مثبت سوچ اور اتفاق سے ملک کو بھنور سے نکالنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آج وطن عزیز کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، اس کو بدلنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.