بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی نظر آئے گی،وفاقی وزیر داخلہ

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کا ایک ہی مقصد  ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی نظر آئے گی، تمام امور کی منظوری  وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے۔ وہ جمعرات کی رات گئے لیاقت باغ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں مذاکرات کامیابی کے بعد شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے دیگر اراکین، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آج حتمی بات چیت کے لئے جماعت اسلامی کی ٹیم کے ساتھ پورا دن رابطے میں رہے اور رات کو اتفاق رائے طے پایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی آسانی کے لئے رواں ماہ کے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی ٹیم کے مابین اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہے ،سب کی سوچ ایسی اور پرامن ہو تو انکی عزت و احترام حکومت پر لازم ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پرامن احتجاج  کیا اور نظم وضبط ہے ساتھ دھرنا دیا اور اپنے مطالبات منوائے اور اس دوران کسی کو تکلیف نہیں پہنچائی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام سیاسی جماعتوں کو ایسے ہی پرامن طور پر اپنے حقوق کے لئے جدو جہد کی توفیق دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.