sui northern 1

مخصوص نشستیں,الیکشن کمیشن کانظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

مزیدپڑھیں:توہین الیکشن کمیشن کیس،فواد چودھری نےمزید مہلت مانگ لی

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے فیصلہ سنایا تھا۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.