سپیکرقومی اسمبلی کا بارشوں سےجانی ومالی نقصان پر اظہارافسوس
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
اسپیکر کا بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کا کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی متعلقہ ادروں کو بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کے دوران مقامی افراد ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اسپیکرنے اللہ تعالیٰ سے بارشوں سے جان بحق افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔