پاکستان

نگراں دورِ حکومت میں ہزاروں بھرتیوں کا انکشاف

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں نگراں دورِ حکومت میں پولیس اور جیلوں میں ہزاروں بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2023ء سے فروری 2024ء تک نگراں دورِ حکومت میں پولیس اور جیل خانہ جات میں 5 ہزار بھرتیاں کی گئیں، اس کے علاوہ پولیس کے لیے اربوں روپے کی خریداری کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔

پولیس کے لیے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، اسلحہ، ٹریفک پولیس کا سامان و آلات خریدے گئے۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے: علی امین گنڈا پور

نگراں دورِ حکومت میں بھرتیوں اور خریداری پر سابق اسپیکر مشتاق غنی نے اسمبلی میں سوال جمع کرا دیا، جس پر محکمہ داخلہ کا جواب آج اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی اسمبلی میں حکومتی ارکان نے نگراں دورِ حکومت کے بجٹ پر بھی اعتراضات اٹھائے تھے۔

حکومتی ارکان نے نگراں دورِ حکومت میں بھرتیوں اور فنڈز استعمال پر سوالات اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button