Gas Leakage Web ad 1

کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کسٹمز کے زیر اہتمام کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقادکیاگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ورکشاپ میں پاکستان کسٹمز کے ممبرز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔

ورکشاپ میں کے جی ایچ  اور مایرک کے بین الاقوامی ماہرین نے ماڈریٹر کے طور پر شرکت کی۔

وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بین الاقوامی تجارت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان کسٹمز اپنے بزنس پراسسز کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کر چکا ہے

ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز اپنی کارکردگی، شفافیت اور اکاونٹیبلٹی کو بڑھانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیکل ٹولز اپنانے کے لئے پر عزم ہے

پاکستان کسٹمز محصولات میں اضافہ کرنے، بارڈر کمپلائنس اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے کام لے رہا ہے۔

پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت، ٹرانزٹ سپلائی چین، مینو فیکچرنگ کے پھیلاؤ اور جدید ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے آگاہ ہے۔

ایف بی آر نے کہاکہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق آپریشنز میں یکسانیت لانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے پاکستان کسٹمز مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ ہو جا ئے گا۔

کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے گڈ گورنس، اور تجارت میں سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ سے کارگو کی ہینڈلنگ بہتر ،سمگلنگ اور مس ڈیکلریشن کے خطرات کم ہوں گے ۔

وزیر اعظم نے کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.