لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر حملہ اور تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کی ورکر انیلا عرف نیلی پری کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق خاتون کی تلاش کے لیے پولیس نے لوہاری میں گھر پر چھاپا ماراتھا۔
گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کردی تھی۔
طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی کو دہشت گرد کہا تھا۔