لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کیسز میں اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جا سکتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔