لاہور(نمائندہ خصوصی)مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کی جیب پر منافع خوروں کے وار جاری ہے، پشاور میں زندہ مرغی کے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

مرغی شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے، چند دنوں میں مرغی کے نرخوں میں 110 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ ایک ہفتے قبل 360 روپے کلو میں ملنے والی مرغی کے نرخ 470 روپے کلو ہو گئے۔ مرغی کے گوشت کے نرخ بھی 700 سے اوپر ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ مرغی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں 6 روپے کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرغی کے گوشت میں 6 روپے کمی ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 599روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 383روپے کلو جبکہ پر چون ریٹ 398روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
