ایڈیٹوریلپاکستان

ریلائنس پینٹس پہ پرائس فکسنگ حربوں پرسی سی پی کے جرمانے کی توثیق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے ریلائنس پینٹس پاکستان کے خلاف کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کرنے اور اپنی مصنوعات کی ریٹیل قیمتیں مقرر کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

سی سی پی نے اس معاملے پر اکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ کی طرف سے باضابطہ شکایت موصول ہونے کے بعد انکوائری شروع کی۔ شکایت کے مطابق ریلائنس پینٹ اپنی مصنوعات کے لیے کم از کم ری سیل پرائس طے کر رہا ہے اور ہدایات کی عدم تعمیل پر ڈیلرز/ڈسٹری بیوٹرز/ریٹیلرز پر جرمانہ بھی کر رہا ہے۔

سی سی پی کی انکوائری رپورٹ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ طرز عمل نہ صرف ڈیلرز اور ریٹیلرز کے درمیان بلکہ ریلائنس اور اس کے حریفوں کے درمیان کمپٹیشن کو بھی محدود کر رہا ہے کیونکہ ریلائنس کی ریٹیل قیمتیں غیر لچکدار ہو گئی ہیں اور ڈیلرز کی طرف سے ریلائنس کی مصنوعات کے لیے صارفین کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی ہے۔

سی سی پی کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ ریلائنس پینٹس کے ان معاہدوں نے اس کے ڈیلرز / ریٹیلرزکے درمیان انٹرا برانڈ کمپٹیشن کو بھی محدود کر دیا ہے اور ریلائنس پینٹ کی مصنوعات کی فروخت اور تقسیم میں قیمتوں پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔

نتیجتاً، سی سی پی نے ریلائنس پینٹس پر50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

ریلائنس پینٹس نے سی سی پی کے حکم کے خلاف کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی۔ ٹریبونل نے ریلائنس پینٹ کی جانب سے ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزیوں سے متعلق کمیشن کے نتائج کو برقرار رکھا۔ تاہم، اس نے جرمانے کو 25 لاکھ روپے کر دیاہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button