Gas Leakage Web ad 1

کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل نو

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل نو کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے ارکان کی تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

آرمی چیف اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اجلاسوں میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کمیٹی کے چیئرمین، خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی، آئی ٹی کے وزرا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.